متحدہ ختم نبوت فورم کی عظمت قرآن کانفرنس ہفتے کوہوگی

کراچی ( ایچ آراین ڈبلیو ) متحدہ ختم نبوت فورم پاکستان کے زیراہتمام متحدہ علماء محاذ پاکستان، مرکزی میلادالائنس پاکستان اور علماء ومشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے اشتراک سے عظمت قرآن کانفرنس ہفتہ 28دسمبر کو زیرتعمیر ابراہیم مسجد متین شاہ کالونی، نزدمزارسلیمان بابا،مین روڈ محمدشاہ قبرستان نارتھ کراچی میں جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی نائب صدر صاحبزادہ پیر احمدعمران نقشبندی کے زیرصدارت اور متحدہ ختم نبوت فورم پاکستان کے بانی وسیکریٹری جنرل محمدشکیل قاسمی کے زیرنگرانی منعقدہوگی، جس میں متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی سیکریٹری جنرل مولانامحمدامین انصاری اور مرکزی میلادالائنس پاکستان کے بانی وچیف آرگنائزرمحمدسلیم خان قادری ترابی بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کریں گے، جبکہ ملک محمدفراز، پروفیسر جلال الدین نوری، علی رضا، تنویر احمدمنگی، برکت علی عباسی، برکت علی چانڈیو، مرزامنصوربیگ، راناندیم سلیم، رانایاسین خاں، سابق یوسی ناظم اسماعیل راجپوت، ملک محمدفیصل کھرل، راؤانتظاراحمد، عبدالرشید بٹ، ظہیر خان نورانی، عبدالوحیدیونس، علامہ سید آصف مصطفائی، علامہ شاہ فیروزالدین رحمانی ودیگر خصوصی شرکت کریں گے۔اسداللہ خان، محمدسہیل قادری اور محمدفاروق سعیدی کے زیرانتظام منعقدہ کانفرنس میں دیگر مہمانان گرامی میں غلام عباس لنگاہ، سہیل قریشی،سیدمسرورہاشمی، قاری محمدادریس قاضی، علامہ فدااحمدنعیمی، صاحبزادہ ولید رضاشہیدی، شفیق بلوچ، محمدرفیق قادری، شہزاداحسن، عامرنوید انصاری، سید سہیل بخاری، راناتنویر احمد، افتخاراحمدمجددی، فرخ کان قلندری، شیخ راشدبرکاتی، محمدشاہد صابری، محمداسلم غوری،شیخ سلمان وارثی، رانامحمدرمضان، محمدسلیم میرانی، محمداکبر وٹو، محمدشریف قادری ودیگر کے نام شامل ہیں۔کانفرنس میں ممتازثناء خواں ڈاکٹرطلحہ قادری، محمداویس انصاری، حافظ اسامہ قادری، الحاج ایازقادری، سید مباحت قادری،شاہ حسین الدین رحمانی ودیگر ہدیہء نعت ومنقبت پیش کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں