بدین پولیس: 505 لیٹرز کچی شراب اور 85 گرام چرس برآمد، 6 ملزمان گرفتار

بدین( ایچ آراین ڈبلیو) ایس ایس پی بدین جناب حسن سردار نیازی صاحب کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

تھانہ بدین
چوکی انچارج لنواری شریف ASI رستم علی سولنگی بمع اسٹاف نے خفیہ اطلاع ملنے پر گاوں اسحاق سموں کے قریب کچی شراب کی بٹھی پر چھاپا مار کر 350 لیٹرز کچی شراب برآمد کر لی۔
دوران کاروائی بٹھی مالک علی محمد ولد حاجی نور محمد سموں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ بدین پہ منشیات ائکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مقدمہ الزام نمبر 539/2019 بجرم دفعہ 3/4 پروھیبیشن ائکٹ۔

تھانہ راجو خانانی
۔ASI ذوالفقار علی چانگ بمع اسٹاف نے خفیہ اطلاع ملنے پر راجو خانانی کے قریب کچی شراب کی بٹھی پر چھاپا مار کر 108 لیٹرز کچی شراب برآمد کر لی ہے۔
دوران کاروائی بٹھی مالک محمد اسلم عرف پپو ولد میاں بخش نظامانی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ راجو خانانی پہ منشیات ائکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مقدمہ الزام نمبر 94/2019 بجرم دفعہ 3/4 پروھیبیشن ائکٹ۔

تھانہ کڈھن
۔ASI بشیر احمد خاصخیلی بمع اسٹاف نے دوران گشت سنھی گونی کے قریب کاروائی کر کہ منشیات فروش بنام خیر محمد ولد عرس نہڑیو کو گرفتار کر لیا ملزم کے قبضے سے 30 لیٹرز کچی شراب برآمد کر لی گئی ہے۔

پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ کڈھن پہ منشیات ائکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مقدمہ الزام نمبر 102/2019 بجرم دفعہ 3/4 پروھیبیشن ائکٹ۔

تھانہ ٹنڈو غلام علی
۔ASI محمد اسحاق چانگ بمع اسٹاف نے دوران گشت ٹنڈو غلام علی کے قریب کاروائی کر کہ منشیات فروش بنام راجو عرف ورو ٹھاکر کو گرفتار کر لیا ہے ملزم کے قبضے سے 9 لیٹرز کچی شراب برآمد کر لی گئی ہے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج۔

مقدمہ الزام نمبر 230/2019 بجرم دفعہ 3/4 پروھیبیشن ائکٹ۔

تھانہ ڈیئی
۔ASI عبدالحکیم ملاح بمع اسٹاف نے دوران گشت غلام شاہ دبھڑو روڈ پہ کاروائی کر کہ چرس فروش ملزم دھنجی کولھی کو 85 گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کے خلاف تھانہ ڈیئی پہ نارکوٹکس ائکٹ کے تحت مقدمہ درج۔

مقدمہ الزام نمبر 149/2019 بجرم دفعہ 9/A نارکوٹکس ائکٹ۔

سی آئی اے پولیس بدین
۔ASI اللہ بخش لاشاری بمع اسٹاف نے خفیہ اطلاع ملنے پر تھانہ بدین کی حدود وھنائی پل کے قریب کاروائی کر کہ منشیات فروش بنام اصغر علی ولد محمد جمن بکاری کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کے قبضے سے 8 لیٹرز کچی شراب برآمد کر لی گئی ہے۔

پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ بدین پہ منشیات ائکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مقدمہ الزام نمبر 538/2019 بجرم دفعہ 3/4 پروھیبیشن ائکٹ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں