مافیا کی حکومت نے لفافہ کلچرشروع کیا تھا، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مافیا کی حکومت نے لفافہ کلچرشروع کیا تھا، عمران خان کی مافیا کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ لیگی ترجمان سن لیں مافیا کی حکومت نے لفافہ کلچرشروع کیا تھا، اخبارات کے دفاتر پرحملے، نیوز پرنٹ بلیک میلنگ کی جاتی تھی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ لوگوں کو آج بھی سیف الرحمان کا کردار یاد ہے، اخبارات،سیاسی مخالفین پر جھوٹے مقدمے درج کرنا ان کا مشغلہ تھا، اداروں کا قانون پرعمل کرنا ڈاکو، چور، مافیا کو برا لگتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں