حادثاتی چئیرمین کا ابو بچانے کے سوا کوئی ایجنڈا نہیں، بلاول کی تقریر پر پی ٹی آئی کا ردعمل

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) بلاول کی تقریر پر پاکستان تحریک انصاف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ امید تھی کہ پیپلز پارٹی کے حادثاتی چیئرمین بی بی کی برسی کے موقع کو “ابو بچاؤ” مہم کیلئے استعمال نہیں کریں گے، مراد سعید نے اپنے ایک بیان میں‌ ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہونا تو یہ چاہئیے تھا کہ بلاول بی بی کے جائے شہادت پر کھڑے ہو کر اپنے والد کی سیاست کا تنقیدی جائزہ لیتے، کرپشن اور لوٹ مار کے دفاع کے علاوہ کوئی ہدف ہوتا تو بلاول آج کے دن کو خود احتسابی کیلئے استعمال کرتے، حادثاتی چیئرمین کیساتھ سٹیج پر براجمان ٹولہ بھٹو کے نظریات اور سیاسی میراث کو زندہ درگور کرنے کا ذمہ دار ہے، مراد سعید نے مزید کہا کہ جس سیاسی فلسفے کے بھٹو خالق تھے اسے بلاول کے والد نے سمندر برد کرتے ہوئے “لوٹ مار” کا نظریہ متعارف کروایا، بلاول اور انکے والد کی سیاست کا حقیقی چہرہ سندھ بھر میں پھیلی بدحالی میں دیکھا جاسکتا ہے، مراد سعید نے کہا کہ 5 سال تک بی بی کی روح قاتلوں کے تختہ دار پر لٹکنے کی منتظر رہی مگر بلاول کے والد ایوان صدر میں بیٹھ کر ٹھیکوں کی بولیاں لگاتے رہے، پیپلز پارٹی کا 5 سالہ دور اقتدار انجام کو پہنچا تو بی بی کے قاتل تو نہ ملے شرجیل میمنوں، سراج درانیوں، اور غنی مجیدوں جیسے جیب تراشوں کی ایک فوج بکھری نظر آئی، مراد سعید نے کہا کہ حادثاتی چیئرمین نےایک مرتبہ پھر واضح کردیا کہ والد کی کرپشن بچانے اور تقسیم کی سیاست کے علاوہ ان کا کوئی دوسرا ایجنڈا نہیں،

اپنا تبصرہ بھیجیں