اسپورٹس گالا اور فیملی فیسٹیول کاشاندار اختتام،شہریوں کو ہجوم امڈ آیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو )پی آئی بی سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیراہتمام سائیگاؤں ویلفیئر ایسوسی ایشن(ایس ڈبلیو اے )کےتعاون سے کےایم سی پارک پی آئی بی کالونی میں اسپورٹس گالا اور فیملی فیسٹیول کاانعقاد کیاگیا، فیسٹیول کےموقع پرگہماگہمی دیکھنےمیں آئی،فیملی فیسٹیول میں میجک شو، پیپٹ شو،فیس پینٹنگ،100میٹرریس ،50میٹرریس ،اسپون ریس ،رسہ کشی،گینگرو ریس ،کراٹے، یوگامشقیں اور باسکٹ بال کےمقابلےاور تقریری مقابلے ہوئےجس میں مختلف اسکولز کے سیکڑوں بچوں نے اپنی صلاحیتوں کےجوہر دکھائے اور انعامات کےحقدارقرار پائے۔اس موقع پرکراٹے کی عالمی چیمپئن شپ میں تین گولڈمیڈل لیکر پاکستان کانام روشن کرنےوالی کلثوم ہزارہ ،ڈسٹرکٹ ایسٹ کےوائس چیئرمین عبدالرؤف،ہیلدھی سوسائٹی کے میجر(ر)زاہد، کے ایم سی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ڈیپٹی ڈائریکٹر اکمل ڈار ، سعودیہ جدہ سے خصوصی طور پر پاکستان آئے ہوئے اسلکالر اور معروف تاجر محمود ، گوبیز پینٹ کے فیصل رحمانی ، قیوم ، گابا پبلشر کے راشد اور منیب ، ڈائریکٹر ائرفاؤنڈیشن اسکول سسٹم کرنل(ر)آصف رفیق صدیقی،کراچی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے فروغ تعلیم کے چیئرمین پروفیسر شکیل احمد خان،پیس کمیٹی کے شکیل بھائی،یوسی 19پی آئی بی کالونی کے چیئرمین شاہد خان،پی آئی بی کوآپریٹوہاؤسنگ سوسائٹی کے سیکریٹری محمدسلیمان بلکھیا، پی آئی بی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او محمدشاکر،سابق چیئرمین پی پی آئی کواپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی نور الٰہی،پی آئی بی سوشل ویلفیئر آرگنائزیشن کے جنرل سیکریٹری اور چیف آرگنائز دبیرالدین غوری ،سینئر رہنما اور ڈپٹی چیف آرگنائز اور بی ایل آئی نیوز کے عبدالعزیز کھتری ،کریسنٹ گرامر ہائی اسکول پی آئی بی کے پرنسپل سر علی رضا ،فہیم الدین،ایف ایم کے آصف ،سائیگاؤں ویلفیئر ایسوسی ایشن(ایس ڈبلیو اے)کےصدر محمد سمیع الدین انصاری،جنرل سیکریٹری راشد مہتاب سلفی،ذیشان احمد،یوٹیوب چینل کےعلی بیگ ،ضمانت کےاشتیاق احمد،عدیل سمیت د یگرسیاسی،سماجی،علمی،ادبی شخصیات،پولیس افسران ،منتخب بلدیاتی نمائندوں اور صحافیوں نے شرکت کی۔مقررین کااس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہناتھاکہ یہ فیسٹیول شہرکےچندبڑےفیسٹیول میں سےایک ہے،بچوں کے اسکولوں کی تعطیلات ہیں،ان کی چھٹیوں کو پرلطف بنانے اور اہل خانہ کو تفریح کابھرپور موقع فراہم کرنے ،بچوں میں چھپی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کیلئے اسپورٹس گالا اینڈ فیملی فیسٹیول کاانعقاد کیاگیاہے،اس طرح کےایونٹ ہوتےرہنےچاہئیں،بچوں اور ان کےوالدین کو حوصلہ ملتاہے۔انہوں نے مزید کہاکہ یہ وطن ہمیں بےانتہا قربانیوں کےبعد ملاہے،لاکھوں افراد نےاپنی جانو کانذرانہ پیش کیاہے اور اس کےپیچھےقائداعظم محمد علی جناح کی جدوجہد شامل ہے،ان کےبتائےہوئےاصولوں کےمطابق ہم پاکستان کو خوشحال اور ترقی یافتہ بناسکتےہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں