سجاول میں‌ اسکول کھولنے پر اجتماعی زیادتی کے واقعہ پر پی ٹی آئی کی مذمت

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سجاول میں لڑکیوں کا اسکول کھولنے پر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے واقعے پر پی ٹی آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات طاہر ملک کی شدید مذمت، طاہر ملک نے کہا کہ سندھ میں حکومت نام کی چیز نہیں، آج بھی جنگل کا قانون ہے، تعلیم کو فروغ دینے والوں کے ساتھ اس قسم کے واقعات انتہائی افسوسناک ہیں، طاہر ملک نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ اور آئی جی واقعے کا فوری نوٹس لیں، کیا ہم ایسے معاشرے میں جی رہے ہیں جہاں خواتین کو تعلیم دینا جرم بن چکا ہے؟ طاہر ملک نے کہا کہ تحریک انصاف متاثرہ خاتون اور انکے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے،صوبائی حکومت ملزمان کو پکڑ کے سخت سے سخت سزا دلوائے،

اپنا تبصرہ بھیجیں