عامر خان کا لیاقت آباد ٹاون کے سینئر کارکن پرویز کے صاحبزادے کے انتقال پر اظہار تعزیت

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے لیاقت آباد کے سینئر کارکن محمدپرویز کے صاحبزادے کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک تعزیتی بیان میں پرویز سمیت ان کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انھیں صبر کی تلقین کی اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور تمام سوگوار لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین۔بعد ازاں ایم کیو ایم پاکستان لیاقت آباد ٹاؤن کے سینئر کارکن پرویز کے صاحبزادے کی نماز جنازہ مقامی مسجد میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ اور تدفین میں ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامرخان،سی او سی کے اراکین،ٹاؤن و یوسی کے ذمہ داران و کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
٭

اپنا تبصرہ بھیجیں