کرسمس پراقلیتی امور کمیٹی کی جانب سے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان و اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ کیک کاٹا گیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے عارضی مرکز بہادر آباد میں کرسمس کے موقع پر شعبہ اقلیتی امور کمیٹی کی جانب سے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان و اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ کیک کاٹا گیا۔اس مو قع پر سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے اقلیتی امور کمیٹی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اپنی ان خوشیو میں ان لوگوں کو بھی شریک کریں جو یہ خوشیاں نہیں منا سکتے۔عامر خان نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان ایک ایسی متحدو منظم تنظیم ہے جس میں تمام اقلیتی برادری کو مساوی حقوق حاصل ہے اور تمام مذاہب کے ماننے والے ایم کیو ایم پاکستان کے نظریہ کے سائے تلے متحد ہو کر تمام مذاہب،رنگ و نسل کو بالا تر رکھتے ہوئے پاکستان اورعوام کی فلاح و بہبود خوشحالی وترقی کیلئے کام کر رہے ہیں اورآگے بھی اسی طرح کام کرتے رہینگے۔ اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان عبدالقادر خانزادہ،ابو بکر صدیقی،مسعود محمود،خواجہ سہیل منصور،اقلیتی امور کمیٹی کے انچارج گلفام جاوید،جوائنٹ انچارج،پطرث یوسف، لیاقت یعقوب،کمیٹی ممبر انتھونی تیجہ ودیگر موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں