فضائیہ ہاﺅسنگ اسکیم کیس۔میکسم مارکیٹنگ کمپنی کے دفترپرچھاپہ

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)قومی احتساب بیورو(نیب)کراچی نے فضائیہ ہاﺅسنگ اسکیم کیس میں میکسم مارکیٹنگ کمپنی کے دفترپرچھاپہ مار کر2 افراد کو گرفتار کرلیا اوراہم دستاویزات قبضے میں لے لیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم کے معاملے پر اہم پیشرفت ہوئی ،نیب نے میکسم مارکیٹنگ کمپنی کے دفتر پر چھاپہ مارکر2 افراد تنویراوربلال کوگرفتار کرلیا۔نیب کاکہنا ہے کہ نیب کراچی نے فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم کےخلاف تحقیقات کا آغازکررکھا ہے،فضائیہ پراجیکٹ متاثرین کی درخواست کےبعد دوبارہ تحقیقات کا فیصلہ کیا گیاتھا۔نیب کراچی کاکہنا ہے کہ فضائیہ ہاؤسنگ اسکیم متاثرین کی تعداد 6 ہزار سے زیادہ ہے، متاثرین کی جانب سے اسکیم میں 13 ارب روپے لگائے گئے تھے۔چیئرمین نیب کی ہدایت پر دوبارہ سے نئی انکوائری کی ہدایت کی گئی ہے،چیئرمین نیب میں جلدازجلد انکوائری مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں