بلاول بھٹوکی پیشکش پرایم کیوایم غورکرسکتی ہے،وسیم اختر

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) بلاول بھٹو کی ایم کیو ایم کو سندھ حکومت میں شمولیت کی پیشکش کے جواب میں میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ عوام کےمفاد میں کسی کےساتھ بھی جا سکتےہیں۔میئرکراچی وسیم اختر نے اپنے اہم بیان میں کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی آفرکوقبول کرنا صرف میرے اختیار میں نہیں، ہماری پارٹی اس پر غور کر سکتی ہے۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وسیم اختر نے یہ بھی کہا کہ ماضی میں حکمران جماعتوں نے کراچی کے مسائل حل نہیں کیے۔ موجودہ وفاقی حکومت بھی ایسا ہی کر رہی ہے۔ ہماری جماعت ان کی آفر پر غور کر سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بنیادی مسائل کے حل کے لیے پہلے بھی پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں