چوری کی انوکھی واردات،30کلوگلاب جامن لیکر فرار

چینوٹ(ایچ آراین ڈبلیو) چنیوٹ میں چوری کی انوکھی واردات نامعلوم چور سویٹ شاپ سے دو من مٹھائی اور دیگر سامان چور ی کر کے لے گئے تفصیلات کے مطابق فیصل آبادروڈ اڈا جھوک موڑ کے قریب محمد ریاض سویٹ شاپ کی دکان کو گزشتہ رات نامعلوم چور نقب لگا کر دکان سے30کلو گلاب جامن،20کلو برفی اور دیگر تیار شدہ مٹھائی چوری کر کے لے گئے اور ساتھ ہی سویٹ شاپ میں پڑا ہوا دیگر سامان مالیتی 60ہزارروپے چوری کر کے لے گئے ذرائع کے مطابق تھانہ رجوعہ میں مقدمہ کے اندارج کیلئے درخواست جمع کروا دی گئی-

اپنا تبصرہ بھیجیں