مطالبات کے حق میں نیشنل بینک آف پاکستان کے ملازمین کا احتجاج

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)نیشنل بنک آف پاکستان کے ملازمین نے مطالبات کے حق میں احتجاج شروع کردی-آفیسرز فیڈریشن آف پاکستان اینڈ آل پاکستان نیشنل بنک آفیسرز ایسوسی ایشن آف پاکستان رجسٹرڈ کی کال پر احتجاج جاری-بنک انتظامیہ ملازمین کے مسائل حل کرنے میں
بالکل بھی سنجیدہ نہیں ہے، ناصر جنجوعہ صدر آفیسرز فیڈریشن نیشنل بنک بنک ملازمین نے کوشش کی کہ ادارے کا صنعتی ماحول متاثر نہ ہوں اور مطالبات مذاکرات کے ذریعے حل ہوں-اگر چارٹر آف ڈیمانڈ منظور نہیں کئے گئے تو احتجاج کو وسیع کر دیں گے-اب سال کے اختتام پر ایک بار پھر معاملات کو آئندہ بورڈ میٹنگ پر ڈالنے کو کہا جا رہا ہے-احتجاج کے پہلے مرحلے  میں تمام ایمپلائز 31 دسمبر کو بنک کلوزنگ پر  کالی پٹیاں باندھ کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے-احتجاج کے دوسرے مرحلے جنوری کے پہلے ہفتے میں اگلے لائیحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا-خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی نہ ہو جس کو خیال آپ اپنی حالت کے بدلنے کا-

اپنا تبصرہ بھیجیں