سرجانی ٹاؤن میں ناجائزتجاوزات کیخلاف بھاری مشینری کے ذریعے کارروائی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمان کی خصوصی ہدایات پرکے ڈی اے محکمہ انسداد تجاوزات کے ڈائریکٹر محمد قاسم کی سربراہی میں سرجانی ٹاؤن سیکٹر فور بی میں ادارے کا پارکنگ ایریا کے لئے مختص پلاٹ پر قابضین سے واگزار کروانے کیلئے بھاری مشینری کے ذریعے کاروائی کی گئی جس پر قابضین نے پختہ عمارت تعمیر کر لی تھی۔کاروائی کے دوران محکمہ انسداد تجاوازت کی ٹیم کو مزاحمت کا سامنا رہا مگر اس کے باوجود محکمہ انسداد تجاوزات کے عملے نے کسی دباؤ میں آئے بغیر کاروائی جاری رکھی۔ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سید سیف الرحمان نے کہا ہے کہ کے ڈی اے کی اراضی پر ناجائز قابضین کے خلاف کاروائی بلا تفریق جاری گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں