ظلم،جبرسے بچنے کیلئے پی ایس پی سے جڑنا ہوگا،مصطفی کمال

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم ہم وطنوں کو نئے سال کی نیک خواہشات پیش کیں۔امید ہے کہ انشاء اللہ 2020 پاکستان میں امن واستحکام، معاشی ترقی اور خوشحالی کا سال ثابت ہوگا-امید ہے کہ 2020 میں مرکزی، صوبائی اور بلدیاتی حکومتیں بیان بازی پر کم اور عوام کے مسائل حل کرنے پر زیادہ توجہ مرکوز کریں گی۔حکمرانوں کی نااہلی اور غلط پالیسیوں کے باعث 2019 پاکستانیو کے لیے مشکل ترین سال ثابت ہوا ہے-2019 میں بجلی، گیس اور پیٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے کے سبب بےلگام مہنگائی اور حد سے گزری بے روزگاری نے عوام میں شدید بے چینی پیدا کردی ہے۔2019 میں ملک معاشی طور پر بدحالی کی جانب گامزن ہوا۔2019 میں ہزاروں لوگ کتوں کے کاٹنے، ڈینگی اور پینے کا صاف پانی نا ہونے کے باعث موت کے منہ میں چلے گئے۔2019 میں تھر میں ہزاروں بچے پانی اور خوراک کی عدم دستیابی کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے۔حکومتی نااہلی کے سبب ایڈز اور پولیو کے کیسوں میں اضافہ ہوا۔اسکول،اسپتال اور انفرااسٹرکچر تباہ حال ہیں۔قوم کے معمار تعلیم کی سہولت سے محروم رہے،لاکھوں بچےاسکولوں سے باہر ہیں اور جو اسکولوں میں جا بھی رہے ہیں ان کو معیاری تعلیم میسر نہیں ہے۔2019 میں بلدیاتی اداروں کی کارکردگی صفر رہی۔ پاک سر زمین پارٹی قوم کی بھلائی کی خاطر قوم کو متحد کررہی ہے۔۔پی ایس پی پاکستان کی وہ واحد جماعت ہے جو پاکستان کے ٪85 مسائل حل کرنا جانتی ہے۔قوم کو ظلم اور جبر سے نجات کے لیے پاک سر زمین پارٹی سے جڑنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں