خان صاحب! پارلیمان آپکی کابینہ نہیں،جسے اپنی مرضی سےچلایا جائے

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کنفیوژڈ حکومت ملک کی طرح پارلیمان کو بھی چلانا چاہتی ہے-شام کو پانچ بجے خبروں سے علم ہوا کہ اگلے دن پارلیمان کا اجلاس بلالیا گیا ہے-نہ پارلیمان کے اراکین کو اعتماد میں لیا گیا اور نہ ہی اب تک اجلاس کا کوئی نوٹی فکیشن جاری ہوا-پارلیمان کے اجلاس سے کم از کم 48 گھنٹے پہلے اراکین کو مطلع کیا جانا چاہئے-ملک کے موجودہ موسمی حالات اور فوگ کی موجودگی میں تمام اراکین پارلیمان کیسےاجلاس میں پہنچیں گے-کیا حکومت خود چاہتی ہےکہ اراکین پارلیمان کےاجلاس میں شرکت نہ کریں-پارلیمانی اصولوں سے ناواقف حکومت ہر شعبے میں نااہل ثابت ہوچکی ہے-عمران خان اگر حکومت نہیں چلاسکتے تو بہتر ہے کہ گھر چلے جائیں- عمران خان کی نااہل حکومت کی حرکتوں کا خمیازہ عوام اور ان کے منتخب نمائندے بھگت رہے ہیں-خان صاحب! پارلیمان آپ کی کابینہ نہیں ہے کہ جسے اپنی مرضی سے چلایا جائے-

اپنا تبصرہ بھیجیں