ن لیگ، ف لیگ اور پی ٹی آئی کرپشن میں ایک ساتھ ملوث ہیں، منظور وسان

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) صوبائی وزیر صنعت و تجارت منظور حسین وسان نے سندھ اسیمبلی میں اظھار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ، ف لیگ اور پی ٹی آئی کرپشن میں ایک ساتھ ملوث ہیں، کرپشن کی بنیاد ضیاء الحق نے رکھی ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم، لندن سے پاکستان تک پہنچ گئی ہے جس کا مثال ایوان کو مل گیا ہے کہ جمہوریت کیا چاہتی ہے، وفاق نے گیس کے وسائل پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔ منظور حسین وسان نے کہا کہ اب سیٹیوں کی تبدیلی ہونی چاہیے، زیادہ نشستین اپوزیشن کی پیپلز پارٹی کے پاس جائیں گئیں، پیپلز پارٹی کو اسکا حق ملنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن والون کی نشستین اب جانے والی ہین اسی لیے وہ احتجاج کر رہے ہیں، نارا تحصیل سے پچیس فیصد گیس نکل رہی ہے. انہوں نے کہا کہ نارا گیس فیلڈز پر مقامی لوگوں کو نوکری نہیں دی جارہی فنکشنل لیگ کا نواز لیگ کہ ساتھ اتحاد ہونے کی وجھ سے ان کے کچھ افراد کو نوازا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیاماڑی اور بن قاسم ٹائون سے وفاق بڑی انکم لیتا ہے پر سندھ کو نظر انداز کرکے اس کو اپنا حق نہیں دیا جارہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں