ترقیاتی کاموں سے متعلق میئر کراچی نے مجھ سے کوئی گلہ نہیں کیا، اسد عمر

اسلام آباد (ایچ آر این ڈبلیو) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ ترقیاتی کاموں سے متعلق میئر کراچی نے مجھ سے کوئی گلہ نہیں کیا، میئرکراچی بااختیار ہوتے تو کہیں زیادہ تیزی سے کام ہوتا۔ وزیر اسد عمر نے کہا کہ وفاق کے کراچی میں منصوبوں کا معائنہ کریں گے، وفاقی منصوبے کے لیے فوکل پرسن کا کردار بھی واضح کیا گیا تھا، گرین لائن پراجیکٹ کو مکمل کرنے کے لیے مزید فنڈز درکار تھے۔ اسد عمر نے کہا کہ کے فور منصوبے کو جلد مکمل کرنے کی ضرورت ہے، کراچی میں پانی بحران کے پیش نظرکے فور وقت کی ضرورت ہے، نیسپاک نے’’کے فور‘‘منصوبے پر دوبارہ ڈیزائننگ کا کام مکمل کرلیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں وفاقی منصوبوں کو فنڈز فراہم کردیے گئے ہیں، سکھر حیدرآباد موٹروے کے لیے پبلک پرائیوٹ اتھارٹی نے کام شروع کردیا ہے، وزیراعظم جلد کراچی کا دورہ کر کے منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ایم ایل ون، ناردرن بائی پاس اور لیاری ایکسپریس وے کے منصوبوں پر بات ہوئی، سکھر سے حیدرآباد موٹروے پر 200 ارب روپے لاگت آئے گی، حکومت کے وسائل محدود ہیں اسی لیے نجی شعبے کی شراکت داری ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں