ڈیرہ اللہ یار میں ایس ایس پی نے کھلی کچہری منعقد کی

کوئٹہ (ایچ آراین ڈبلیو) انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان کوئٹہ محسن حسن بٹ اورڈی آئی جی نصیرآباد شہاب عظیم لہڑی کی خصوصی ہدایت پر پولیس لائن شہید رحیم بخش مری ڈیرہ اللہ یار میں ایس ایس پی جعفرآباد سید علی آصف کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد گیا گیا۔ کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر جعفرآباد جناب آغا شیر زمان، ڈی ایس پی صاحبان سمیت تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز، تفتیشی آفیسران،وکلاء برادری،صحافیوں اور سیاسی و سماجی شخصیات سمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور پولیس سے درپیش مسائل کے بارے میں آگاہی دی جنکے حل کیلئے فوری احکامات جاری کئے گئے۔ اس موقع پر ایس ایس پی جعفرآباد نے کہا کہ پولیس کی نظر میں امیر و غریب سب برابر ہیں۔کوئی بھی شخص قانون سے بالا تر نہیں۔امن و امان میں خلل ڈالنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ سیاسی و سماجی شخصیات و شہریوں نے پولیس کے اس اقدام کو سرہاتے ہوئے کہا کہ کھلی کچہری کا انعقاد ایک خوش آئند اقدام ہے۔جعفرآباد کی عوام کاہر قسم کا تعاون پولیس کے ساتھ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں