کراچی میں پرائیوٹ اسکول 6 جنوری تک بند رہیں گے- ایسوسی ایشن

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) پرائیویٹ اسکولز ایسو سی ایشن نے 6 جنوری تک اسکول بند رکھنے کا اعلان کر دیا- تفصیلات کے مطابق چیئرمین آل پرائیویٹ اسکولز ایسو سی ایشن نے کراچی بھر میں نجی اسکول 6 جنوری تک بند رکھنے کا اعلان کیا ہے جبکہسیکریٹری تعلیم سندھ چھٹیاں نہ بڑھانے کے اعلان پر قائم ہیں۔

کراچی میں خون جمادینے والی سردی میں سرکاری اور نجی اسکول چھٹیوں کے معاملے میں تقسیم ہوگئے، سیکریٹری تعلیم سندھ نےسخت سردی کے باوجود بچوں کی چھٹیاں نہ بڑھانے کا اعلان کیا ہے جبکہ شہر کے بیشتر نجی اسکولوں نے ازخود چھٹیوں میں اضافہ کردیا ہے۔
نجی اسکول بند رہے اور کھلنے والے سرکاری اسکولوں میں طلباء اور اساتذہ کی تعداد نہ ہونے کے برابر رہی، والدین نے شدید ٹھنڈ میں محکمہ تعلیم کے اسکول کھولنے کے فیصلے کو سمجھ سےبالا تر قرار دیا ہے۔

دوسری جانب سیکریٹری تعلیم احسن منگی موسم سرما کی تعطیلات میں اضافے کو بے بنیاد قرار دیتے رہے، موسم کی شدت کو دیکھتے ہوئے بیشتر نجی اسکولوں کی انتظامیہ نے 6 جنوری سے اسکول کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں