ڈیفینس ریذیڈینٹس سوسائٹی کے ایک دس رکنی وفد آئی جی سندھ سے ملاقات

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ سے سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ڈیفینس ریذیڈینٹس سوسائٹی کے ایک دس رکنی وفد نے صدر ظفراقبال کی سربراہی میں ملاقات کی اور درپیش مختلف مسائل سمیت سوسائٹی کی جانب سے علاقہ رہائشیوں کے مفاد کے لیئے کیئے جانیوالے جملہ امور کی تفصیلات وغیرہ کا احاطہ کیا، اس موقع پر ڈی آئی جی ساؤتھ آزادخان اور ایس ایس پی ساؤتھ بھی موجود تھے،

وفد نے آئی جی سندھ کی توجہ ڈی ایچ اے میں سیکیورٹی اقدامات بڑھانے، رمضان المبارک سے قبل اور دوران میں گداگروں کی دیگر علاقوں سے آمد، تجاوزات سمیت دیگر سماجی برائیوں کے خاتمے، وغیرہ کے لیئے علاقہ پولیس اقدامات سمیت ٹریفک کی روانی کے حوالے سے تمام تر ضروری اقدامات اختیار کرنے پر مبذول کرائی،،،،

آئی جی سندھ نے ڈی ایچ اے کے رہائشیوں کے جملہ مسائل ومشکلات کے ترجیحی بنیادوں پر حل کے لیئے اجلاس میں شریک ڈی آئی جی وایس ایس پی ساؤتھ کو خصوصی احکامات دیئے اور ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کو ہدایات جاری کیں کہ ڈی ایچ اے اور اس سے ملحقہ علاقوں میں سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کے لیئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں اور اس حوالے سے متعلقہ ٹریفک پولیس افسران اور اہلکاروں کوباالخصوص پابند کیا جائے بصورت دیگر سخت انضباطی کاروائی کا سامنا کرنا پڑیگا

اپنا تبصرہ بھیجیں