بیٹے کی غلطی پر معافی مانگنے مئیرکراچی مضروب نوجوان کے گھرپہنچ گئے

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ميئر کراچی وسيم اختر اپنے بیٹے تیمور اختر کے ہاتھوں زخمی ہونے والے حسنین حیدر کے گھر صلح صفائی کے لئے پنہچ گئے

وسیم اختر نے اپنے بیٹے تیمور کی غلطی تسلیم کرتے ہوئے واقعے پر محبوب عباسی سے معذرت کرلی۔

اس طرح کا واقعہ نہیں ہونا چاہئے تھا، ہم سب بھائی ہیں اور بھائیوں کے درمیان غلط ہوا ہے۔ وسیم اختر

حسنین حیدر اور اس کے والد محبوب عباسی نے سندھ کی روایات کے مطابق گھر پہ آکر معذرت کرنے پر میئر کراچی وسیم اختر کے بیٹے تیمور اختر کو معاف کرتے ہوے مقدمہ واپس لینے کا وعدہ کر لیا

میئر کراچی وسیم اختر کی آمد پر نصرت سحر عباسی، سید غلام شاھ، آصف بالادی، شفقت عباسی بھی موجود تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں