حکومت اوراپوزیشن کے درمیان 9 آرڈیننس پرمعاملات طے پا گئے

اسلام آباد: (ایچ آر این ڈبلیو)‌ حکومت اوراپوزیشن کے درمیان قانون سازی سے متعلق 9 آرڈیننس کا فارمولا طے پا گیا۔ پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں اسپیکراسد قیصرکے چیمبرمیں حکومت اوراپوزیشن کے درمیان قانون سازی سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس میں حکومت اوراپوزیشن کے درمیان 9 آرڈیننس پرمعاملات طے پا گئے۔ذرائع کے مطابق 9 میں سے 3 آرڈیننس منظورتصورہوں گے جب کہ 6 میں سے 4 دوبارہ ایوان سے اتفاق رائے سے منظورکرائے جائیں گے، 2 بل قائمہ کمیٹی میں بھجوا کرترامیم کے ساتھ ایوان سے منظور کرایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں