خانپور نہر سے چند روز قبل نامعلوم جواں سالہ لڑکی کی لاش ملنے کا معمہ حل

شیخوپورہ(ایچ آراین ڈبلیو) خانپور نہر سے چند روز قبل نامعلوم جواں سالہ لڑکی کی لاش ملنے کا معمہ حل ہو گیا پولیس نے اندھے قتل کو ٹریس کر لیا لڑکی کا حقیقی باپ ہی قاتل نکلا اختر نامی ملزم جو کہ ساندہ کا رہائیشی ہے اس نے بدچلنی کے شبہ میں اپنی حقیقی بیٹی 22 سالہ مہوش کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ملزم نے تھانہ شاہدرہ میں بیٹی کی گمشدگی کا مقدمہ درج کروا رکھا تھا جبکہ ملزم اختر نے اپنے ملازم حیدر علی کے ہمراہ اپنی بیٹی کو خود ہی فائرنگ کر کے قتل کر دیا پولیس نے اخبارات کے ذریعہ اشتہاری مہم چلائی تو مقتولہ کے والدم ملزم اختر نے پولیس سے رابطہ حقائق چھپانے اور شک گزنے پر پولیس نے لڑکی کے والد کو حراست میں لیا جس نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کر لیا پولیس نے ملزم باپ اختر علی اور اس کے ساتھی حیدر علی کو گرفتار کر لیا👇

اپنا تبصرہ بھیجیں