نیب آرڈیننس پر اپوزیشن سے اتفاق رائے کی کوشش کررہے ہیں، فواد چوہدری

لاہور (ایچ آر این ڈبلیو) وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نیب آرڈیننس پر حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کی اپنی تجاویز ہیں تاہم اتفاق رائے کی کوشش کررہے ہیں۔ لاہور میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی کارکردگی پوچھنا چاہیے، اسلامی نظریاتی کونسل کو جہاں رہنمائی دینی چاہیے وہاں نہیں دیتے جب کہ مدارس کے حالات پر اسلامی نظریاتی کونسل کو دیکھنا چاہیے۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آج قومی اسمبلی میں 6 میں سے 4 بل منظور ہوئے ہیں جب کہ آرمی ایکٹ پر بھی اپوزیشن نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، نیب آرڈیننس پر بھی بات چیت ہو رہی ہے، حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کی اپنی تجاویز ہیں تاہم اتفاق رائے کی کوشش کررہے ہیں۔ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کہا کہ ہمیں شہبازشریف کی تلاش گمشدہ کا اشتہار دینا پڑ رہا ہے، ان کو واپس آ کر اپنے کیسز کا سامنا کرنا چاہیے، ان کے خاندان نے آپس میں باریاں رکھی ہوئی ہیں جب کہ سنا ہے کہ (ن) لیگ والے خواجہ آصف کو میٹنگ میں بھی نہیں بٹھاتے

اپنا تبصرہ بھیجیں