شہبازشریف نے 15فروری سے پہلے وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہبازشریف نے 15فروری سے پہلے وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا ہے، سینئر تجزیہ کار محمد مالک نے بتایا کہ شہبازشریف نے رواں ماہ جنوری کے آخر میں آنے کا فیصلہ کیا تھا لیکن اب وہ 15فروری سے پہلے پاکستان واپس آجائیں گے۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم والا مسئلہ اب ختم ہوگیا ہے، تینوں بلز منظور ہوگئے ہیں،لیکن اب نئی بحث شروع ہوگئی ہے کہ ن لیگ کا بیانیہ جس میں یوٹرن آیا ہے ، کیا اب ن لیگ واپس اپنی جگہ پر آجائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں