ضم شد ہ قبائلی اضلاع میں دوبارہ جرگہ سسٹم کی بحالی احسن اقدام ہے، عمائدین

وزیرستان (ایچ آراین ڈبلیو) ضم شد ہ قبائلی اضلاع میں دوبارہ جرگہ سسٹم کی بحالی احسن اقدام ہے جرگہ کو مزید موثر اور خود مختیار بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے ان خیالات کااظہار بروز ہفتہ قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان ریسٹ ہاؤس میں ملک حبیب خان، ملک عرفا ن برکی، ملک رپا خان، ملک گل کرم، ملک سعید الرحمن اور دیگر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران کیا مشران کا کہناتھاکہ قبائلی عوام صدیوں سے ایک رسم ورواج کے تحت اپنے معاملات اور مسائل کو جرگہ سسٹم کے تحت قلیل مدت میں حل کرتے چلے ارہے تھے لیکن فاٹا انضمام کے بعد عدالتی نظام سے ناواقفی کے باعث قبائلی عوام شدید زہنی کو فت اور مشکلات سے دوچار تھے انہوں نے کہا کہ جرگہ کو کامیاب بنانے کیلئے مزید اختیار دینے کی ضرورت ہے تاکہ یہاں کے معاملات خوش اسلوبی سے حل کئے جاسکیں اس موقع پر مشران نے کہا کہ قبائل محب وطن اور سچے پاکستانی ہیں اس لئے حکومت کو چاہئے کہ قبائلی علاقہ جات کو تجربہ گاہ نہ بنایا جائے اور حکومت ایسے اقدامات اٹھانے سے گریز کرے جس سے ہماری سابقہ روایات کی پامالی ہو انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعظم پاکستان، گورنر اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ضم شد ہ قبائلی اضلاع میں دوبارہ جرگہ سسٹم بحالی کا اعلان کر کے قبائلی عوام کے اباؤ اجداد کے سازشوں کے تحت مسخر شدہ رسم ورواج کو دوبارہ زندہ کیاانہوں نے اپنی جانب سے حکومت کو یقین دلایا کہ ہم ملکی تعمیر وترقی میں ایک نئے عز م اور حوصلے کے ساتھ بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں