نواز شریف سے ملاقات میں سابق افغان صدر حامد کرزئی نے ان کی طبیعت بہتردیکھی

لندن (ایچ آراین ڈبلیو) سابق وزیراعظم نواز شریف سے سابق افغان صدر حامد کرزئی نے ملاقات کی۔ سابق افغان صدر نواز شریف کی عیادت کے لیے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس پہنچے جہاں انہوں نے لیگی قائد سے ملاقات کی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف 19 نومبر 2019 سے علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں جہاں ان کے مسلسل ٹیسٹ اور طبی معائنہ کیا جارہا ہے۔ نوازشریف کی عیادت کے بعد حامد کرزئی کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ اپنے بھائی نواز شریف اور شہباز شریف سے ملاقات کرکے خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ میں نواز شریف کی عیادت کے لیے آیا تھا، ان کی خیریت دریافت کی، نوازشریف کی صحت بہتر محسوس ہوئی- اس موقع پر نواز شریف کے بھائی و مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حامد کرزئی نوازشریف کی خیریت پوچھنے آئے تھے اور انہوں نے پاکستان کے عوام کے لیے خیرسگالی کا پیغام دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں