جعلی افغان شہریت پر اٹلی کا ویزا لینے والا نوسربار گرفتار

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) ایئرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن کی کارروائی، جعلی افغان شہریت پر اٹلی کا ریزیڈینشل ویزہ حاصل کرنے والا ملزم گرفتار، محمد اسرار خٹک پرواز ای کے 612پر دبئی سے اسلام آباد پہنچا تھا- دوران امیگریشن مسافر کا افغان پاسپورٹ جعلی پایا گیا- تلاشی پر مسافرکے سامان سے پاکستانی شناختی کارڈ برآمد ہوا، محمد اسرار خٹک نے جعلی افغانی دستاویزات پر اٹلی میں سیاسی پناہ حاصل حاصل کر رکھی تھی، ملزم اٹلی کی حکومت کو چکمہ دے کر پاکستان پہنچ گیا تھا- ملزم کو گرفتار کرکے انسداد انسانی سمگلنگ سیل منتقل کردیا گیا-

اپنا تبصرہ بھیجیں