اعجاز حسین جنجوعہ پاکستان تحریک انصاف ملتان کے ضلعی صدر بن گئے، نوٹیفیکیشن جاری

ملتان (ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چئیرمین و وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور ممبر قومی اسمبلی زین حسین قریشی کی مشاورت کے بعد پارٹی کی آرگنائزنگ کمیٹی نے پاکستان تحریک انصاف ضلع ملتان کی تنظیم سازی کی منظوری دے دی۔ جس کے بعد پارٹی کے ریجنل سیکرٹری جنرل جنوبی پنجاب بیرسٹر علی رضا دریشک نے گزشتہ روز نومنتخب ضلعی عہدیداران ملتان کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق اعجازحسین جنجوعہ (صدر)، ندیم انور (سینئیر نائب صدر)، مہر ارشد سیال (نائب صدر اول)، عمران نوا ز (نائب صدر دوم)، اعجاز لوٹھر(جنرل سیکرٹری)، یوسف ڈمرا (ایڈیشنل جنرل سیکرٹری)، آصف نذیر (ڈپٹی جنرل سیکرٹری اول)، حافظ کامران (ڈپٹی جنرل سیکرٹری دوم)، ملک عبدالستار آرائیں (سیکرٹری فنانس) اور جواد امین قریشی (سیکرٹری انفارمیشن) ہوں گے۔ دریں اثناء پارٹی رہنماؤں، اراکین اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز اور بالخصوص پارٹی کارکنوں نے اعجاز حسین جنجوعہ کی بطور”ضلعی صدر ملتان“ تقرری کا خیر مقدم کرتے ہوئے انتہائی مسرت کا اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں