سندھ حکومت روزگار فراہم کرنے کا وعدہ کرتی ہے مگر میرٹ کو فروغ نہیں دیتی، راجہ اظہر

کراچی ( ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ کے عوام کو روزگار فراہم کرنے کی باتیں محض باتوں تک ہی محدود ہیں سائیں سرکار اپنے وعدے نبھانے میں ناکام ہوچکی ہے ایس ایس یو اور ایس آر پی کے طلباء نوکری کے لئے دھکے کھانے پر مجبور ہیں سندھ حکومت روزگار فراہم کرنے کا وعدہ تو کرتی ہے مگر میرٹ کو فروغ نہیں دیتی سندھ میں ایس ایس یو اور ایس آر پی کے امتحانات پاس شدہ طلباء کو تعیناتی لیٹر تاحال جاری نہیں کئے گئے وزیر اعلیٰ سندھ نے وعدہ کیا تھا کہ پولیس اپگریڈیشن اور طلباء کے معاملے کا حل جلد نکالیں گے وزیر اعلیٰ سندھ نے ایک ماہ قبل کہا تھا کہ وہ پولیس اپگریڈیشن کا معاملہ خود دیکھ رہے ہیں افسوس محکمہ میں من پسند اہلکاروں کی بھرتیاں کی جاتی ہیں محکمہ کی دس ہزار نوکریاں خاندان عزیز یا من چاہے افسران کو دی جائینگی اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ شہر میں کرائم و غیر قانونی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں مگر وزیراعلیٰ محکمہ میں نئی بھرتیوں سے متعلق سنجیدہ نہیں ہیں پولیس اپگریڈیشن سے میرٹ کو فروغ ملے گا، نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اپنا وعدہ پورا کریں امتحان پاس شدہ نوجوانوں کی تقرری جلد یقینی بنائیں محکمہ پولیس سندھ میں افسران اہلکاروں کی اپگریڈیشن سے متعلق نوٹیفیکیشن جاری کئے جائیں بصورت دیگر احتجاج کی کال دینگے علاوہ ازیں رکن سندھ اسبملی راجہ اظہر نے کراچی پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی کہا کراچی پریس کلب کی منتخب کابینہ عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار بخوبی نبھائیگی پاکستان تحریک انصاف صحافی برادری کے ساتھ ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں