نیب فیس کے بجائے کیس دیکھتا ہے، چئیرمین نیب

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاویداقبال کا کہنا ہےکہ نیب ملک سےبدعنوانی کےخاتمےکےلئےفیس نہیں کیس دیکھتاہے۔

چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاویداقبال کی زیرصدارت اسلام آباد میں اجلاس ہوا جس میں نیب کی کارکردگی کاجائزہ لیاگیا اورچیئرمین نیب کوانکوائریوں اورپراسیکیوشن سےمتعلق بریفنگ کی گیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ تمام انکوائریاں اورشکایات قانون کےمطابق نمٹائی جارہی ہیں،نیب تحقیقات کےبعدکیس احتساب عدالت میں دائرکرتاہے۔

بریفنگ میں مزید کہا گیاکہ وائٹ کالرکرائم سےنمٹنےکےلیےمشترکہ تحقیقاتی ٹیم بھی تشکیل،مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کامقصدنیب کےافسران کی صلاحیت بڑھاناہے،نیب ملک سےبدعنوانی کےخاتمےکےلیےپرعزم ہے۔

چیئرمین نیب نےادارےکی سالانہ کارکردگی پراطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ نیب ملک سےبدعنوانی کےخاتمےکےلئےفیس نہیں کیس دیکھتاہے، نیب کی منزل ملک سےبدعنوانی کاخاتمہ ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ27ماہ میں153ارب روپےبرآمدکراکےقومی خزانےمیں جمع کرائے،گزشتہ27ماہ میں630ملزمان گرفتارکیےگئےہیں،27ماہ میں600بدعنوانی کےریفرنس عدالتوں میں دائرکیےہیں۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھاکہ احتساب عدالتوں سےسزادلوانےکی شرع70فیصدرہی ہے،وائٹ کالرکرائم کی تحقیقات سائنسی بنیادوں پرکی جائے

اپنا تبصرہ بھیجیں