جی ڈی اے نے بھی حکومت سے ناراضگی ظاہر کر دی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ایم کیوایم کے بعد جی ڈی اےنے بھی حکومت سے ناراضگی ظاہر کر دی- ترجمان جی ڈی اے سردار رحیم نے انکشاف کیا ہے کہ جی ڈی اے کے تحفظات ابھی تک برقرارہیں ہم بھی حکومت سے ناراض ہیں۔ چند دن اورانتظارکریں گے،وعدے پورے کئے جائیں۔ترجمان جی ڈی اے نے کہا کہ ہم نے سندھ کے مختلف شہروں کے لئے ترقیاتی منصوبے،اورنوجوانوں کے لئے روزگارمانگا ہے۔ جی ڈی اے نے سندھ میں پیپلزپارٹی کی طرز حکمرانی پر بھی اعتراض کیا ہے، سردار رحیم کا کہنا ہے کہ سندھ میں جاری کرپشن اوراقرباپروری پر وفاق سے کئی شکایات کی ازالہ نہیں ہوا۔ سرداررحیم نے کہا کہ پیرپگارا کی ہدایت پر جلد مشاورتی اجلاس بلایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں