موٹر وے پولیس نے اسلحہ کی اسمگلنگ ناکام بنا دی، 3 ملزمان گرفتار

صوابی (ایچ آراین ڈبلیو) موٹروے پولیس نے اسلحہ کی بھاری مقدار سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے3 ملزمان کو گرفتار کر لیا ، ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹروے پر صوابی کے قریب دوران پٹرولنگ پولیس افسران نے ایک کرولا کار LWQ 3072 کو والیشن کرتے پایا اور اسے روکنے کی کوشش کی کچھ دیر کی جدوجہد کے بعد مذکورہ گاڑی کو روک لیا گیاموٹروے پولیس کو ڈرائیور کی حرکات پر شک گزرا جس پر گاڑی کی تلاشی لی گئی تو گاڑی سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا، برآمد ہونے والے اسلحہ میں 23 عدد پستول،6عدد نائن ایم ایم،17 عدد 30بور پستول ،02 عدد 12 بور شارٹ گن رائفل ،84 عدد پسٹل میگزین ،12 عدد شارٹ گن میگزین ،350 گولیاں شامل ہیں- موٹروے پولیس نے اسلحہ برآمد کر کے 3 ملزمان بلال ولد نذیر ، حسین شیر ولد رحیم شاہ، ساجد خان ولد غالب شیر کوگرفتارکر کے مقدمہ درج کر لیا گرفتار ملزمان کومزید قانونی کارروائی کے لئے متعلقہ پولیس سٹیشن حضرو کے سپر د کر دیا گیا ۔ افسران کی کامیاب کاروائی کو سراہتے ہوئے ڈی آئی جی موٹروے اشفاق احمد نے افسران کے لئے تعریفی اسناد اور کیش ایوارڈ کا اعلان کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں