پنجاب اوقاف آرگنائزیشن کا بزنس پلان تیار

لاہور (ایچ اراین ڈبلیو) پنجاب اوقاف آرگنائزیشن نے اپنے زیرتحویل وقف اراضیات پر 323ایکڑ3کنال 15مرلہ پر کمرشل پلان پیش کردیا جس کے مطابق 124پراپرٹیز کی نشاندہی کی گئی جس میں لاہور زون 148ایکڑ 01کنال 15مرلہ،بادشاہی مسجد 01کنال 5مرلہ،گوجرانوالہ زون 12ایکڑ01کنال09مرلہ، فیصل آباد زون 9ایکڑ3کنال 17مرلہ،سرگودھا زون 26ایکڑ 7کنال 13مرلہ،راولپنڈی زون 02ایکڑ 5مرلہ،پاکپتن زون 15ایکڑ6کنال،ملتان زون 36ایکڑ5کنال 19مرلہ،بہاولپور زون 39ایکڑ 1کنال 14مرلہ اور ڈیرہ غاز ی خان زون میں 32ایکڑ 5کنال 18مرلہ نشاندہی کردی گئی ہے۔بزنس پلان میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ جوائنٹ وینچر کرایہ داری اور ایکوٹی موڈEquty Modeپر پلان دیا گیا۔جس میں فرم،کارپوریٹ اور کمپنی کے نمائندگان نے اس کی پذیرائی کی اور اپنی تجاویز پیش کیں۔پبلک سیمینار میں صاحبزادہ سید سعید الحسن شاہ صوبائی وزیر مذہبی امور اوقاف پنجاب، گلزار حسین شاہ سیکرٹری /چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب،جملہ ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔اس موقع پر وزیر اوقاف مذہبی امور نے محکمہ کے بزنس پلان کو سراہا اور کہا کہ ان کمرشل اراضی کے ٹھیکہ جات سے محکمہ کی مالی حیثیت مزید مضبوط ہوگی اور اس آمدن سے عوامی فلاح وبہبود کے لیے پلان بنایا جائے گا۔جس میں مساجد ومزارات کی تزئین وآرائش،زائرین کے لیے لنگر، پناہ گاہیں اور مذہبی ٹورز کی سہولیات فراہم کی جائیں گی،جوکہ محکمہ کی کی تعمیرنو کے لیے سود مند ثابت ہونگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں