شاہ محمود قریشی کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل “انتونیو گوئٹرس” سے ملاقات

نیویارک (ایچ آراین ڈبلیو) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی نیویارک میں ،اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل “انتونیو گوئٹرس” سے ملاقات

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب ایمبسڈر منیر اکرم بھی اس ملاقات میں موجود تھے

دوران ملاقات مشرق_وسطی کی صورتحال ،بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سمیت خطے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ ء خیال کیا گیا

وزیر خارجہ نے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کو مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کروانے کیلئے پاکستان کی سفارتی کاوشوں سے آگاہ کیا

وزیر خارجہ نے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کو، وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر کیے گئے، اپنے حالیہ دورہ ء ایران و سعودی عرب کی تفصیلات سے آگاہ کیا

یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوئیٹرس نے قیام امن کیلئے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے تمام فریقین کو کشیدگی میں کمی لانے اور معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا

اس موقع پر وزیر خارجہ نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں انتہائی تشویشناک ہیں -مقبوضہ جموں و کشمیر کے 80لاکھ معصوم کشمیری ، 5اگست سے مسلسل، لامتناہی کرفیو کا سامنا کر رہے ہیں

انہوں نے آگاہ کیا کہ ذرائع ابلاغ پر مکمل پابندی اور کمیونیکیشن بلیک آؤٹ کے ذریعے حقائق کو دنیا کی نظروں سے اوجھل رکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے

ضرورت اس امر کی ہے کہ اقوام متحدہ اور عالمی برادری معصوم کشمیریوں کو بھارتی جبرواستبداد سے نجات دلانے کیلئے،نتیجہ خیز اقدام اٹھائے
وزیر خارجہ نے ، 5 اگست کے بھارتی اقدام کے بعد پاکستان اور چین کی خصوصی درخواست پر ،پانچ ماہ کے عرصے کے دوران، سلامتی کونسل کے تین اجلاسوں کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے، سیکریٹری جنرل انتونیو گوئیٹرس کا شکریہ ادا کیا

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوئیٹرس نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فریقین کو کشیدگی سے بچنے اور تمام تصفیہ طلب امور مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں