نیب نے 19 ٹھیکیداروں کے خلاف کھربوں کی منی لانڈرنگ کی‌ ثبوت پیش کردئیے

سکھر (ایچ آراین ڈبلیو) نیب نے اینٹی منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت سندھ کے ترقیاتی منصوبوں سے کھربوں روپے پاکستان سے باہر منتقل کرنے کے حوالے سے 19 بڑے ٹھیکداروں اور ایجوکیشن ورکس کے ایگزیکٹو انجنیئر اعجاز احمد میمن اور ڈویژنل اکاونٹ افسر عبدلکریم میمن اور ڈویژنل اکاونٹ افسر شاہد علی کے خلاف تمام ثبوت حاصل کر کے نیب احتساب عدالت سکھر میں پیش کردی ہے ۔ نیب کی جانب سے اتنے بڑے مالیاتی اسکنڈل پکڑے جانے کے بعد اب خورشید شاہ ۔ ا عجاز جھکرانی کی مشکلات میں اضافہ ہوجاۓ گا اس تحقیقات میں سابق صدر آصف علی زرداری کے قریب ترین ساتھیوں اور فریال تالپور اور ان کے قریبی ساتھی بھی اس تحقیقات کی زد میں آئیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں