انڈس ہائی وے پر پولیس کی کارروائی، بھاری اسلحہ برآمد

کوہاٹ (ایچ آراین ڈبلیو) انڈس ہائی وے پر پولیس کی اہم کاروائی. پولیس نے بڑی تعداد میں اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی. ڈی ایس پی بشیر داد خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب کارروائی ڈی پی او کیپٹن(ر)منصورامان کی اسلحہ ومنشیات کی سمگلنگ روکنے کے حوالے سے وضع کردہ حکمت عملی کی ایک کڑی ہے. ڈی ایس پی نے مزید کہا کہ : کاروائی انڈس ہائی وے پر ٹنل ٹول پلازہ کے قریب پولیس چیک پوسٹ میں عمل میں لائی گئی. کاروائی کے دوران اسلحہ سمگلر کو محمد علی سکنہ درہ آدم خیل کوگرفتار کرلیا گیا. ڈی ایس پی نے انکشاف کیا کہ اسلحہ سمگلنگ میں پولیس کا ایک اے ایس آئی محمد خان بھی ملوث ہے جو موقع سے فرار ہے. پکڑے گئے اسلحے میں 25 پستول, 5 کلاشنکوف 9000کارتوس شامل ہیں.ڈی ایس پی بشیر داد خان نے مزید بتایا کہ اسلحہ ومنشیات موٹر کار کے خفیہ خانوں سے برآمد کیا گیا. پکڑا گیا اسلحہ درہ آدم خیل سے لکی مروت اور وزیرستان سمگل کیا جارہا تھا.گرفتار سمگلروں کے خلاف تھانہ محمد ریاض شہید میں مقدمہ درج کر لیا گیا .ڈی ایس پی بشیر داد خان نے بتایا کہ اسلحہ سمیت حراست میں لئے گئے سمگلر سے پوچھ گچھ جاری ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں