کمیونٹی پولیسنگ کے ذریعے گھریلو جھگڑا خوش اسلوبی سے نمٹا دیا گیا

تھانہ صدر کبیروالا (ایچ آراین ڈبلیو) موضع کوہی والا میں گھریلو معاملے پر لڑاٸی جھگڑا محمد آزاد ولد شوکت قوم راجپوت حیدر علی ولد شوکت اور اسکی سگی بھابھی کے مابین تھا جسکو بڑے احسن طریقے سے نوجوان سب انسپکڑ مہر اخلاق نے سلجھایا۔

15 کی کال پر فوری طور پر رسپونس دیا سب انسپکڑ نور شاہ نے اور دونوں پارٹیوں کو مہر اخلاق سب انسپکڑ کے پیش کر دیا۔

دونوں پارٹیوں کو سننے کے بعد مہر اخلاق سب انسپکڑ نے بڑی سمجھ داری کے ساتھ کمیونٹی روم میں فیصلہ کیا جسکو دونوں پارٹیوں نے دلی طور پر تسلیم کیا اور یوں دو گھر اجڑنے سے بچ گۓ۔

عوامی حلقوں کی جانب سے مہر اخلاق سب انسپکڑ کو اس فیصلے کے بعد کافی پزیراٸی حاصل ہوٸی ۔

ڈی ایس پی کبیروالا اور ایس ایچ او تھانہ صدر کبیروالا شعبان گورایہ کی جانب سے سب انسپکڑ مہر اخلاق کو شاباش دی گٸی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں