9 ماہ سے غائب مبینہ مغویہ فیصل آباد سے برآمد

مظفرگڑھ (ایچ آراین ڈبلیو) دائرہ دین پناہ پولیس کی کاروائی، 9 ماہ سے غائب مبینہ مغویہ کو فیصل آباد سے برآمد کر ا لیا،
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مظفر گڑھ ندیم عباس کی ہدایت پر اور ڈی ایس پی کوٹ ادو سید اعجاز حسین بخاری کی سربرای میں ایس ایچ او ادریس خان اورانکی ٹیم علاوالدین Asi معہ ملازمان اور لیڈی کنسٹیبل ساجدہ پروین نے 9 ماہ سے غائب مبینہ مغویہ رضوانہ بی بی دختر عطااللہ شاہ کو برآمد کر لیا ہے۔مذکورہ کے والد نے مقدمہ نمبر 153/19 تعزیرات پا کستان کی دفعات 365 B کے تحت درج کرا رکھا تھا۔ مقدمہ میں نامزد کیے گئےملزمان سے مغویہ کے متعلق کوئ انکشاف یا معلومات نہ ملی تا ہم پولیس نے اپنی کوشش جاری رکھی اور اس ضمن میں جدید طرز پر تفتیش کی گئ مواصلاتی ریکارڈ بھی حاصل کیاگیا بالآخر انتھک کوششوں کے بعد پولیس مغویہ رضوانہ بی بی کو برآمد کرنے میں کامیاب ہوگئ۔
ایس ایچ او دائرہ دین پناہ ادریس خان نے بتلایا کہ مغویہ نے اپنے گھر والوں کو بتلائے بغیرفیصل آباد کے شہری سے شادی کر لی تھی۔ رضوانہ بی بی کے برآمد ہو جانے پر والد عطااللہ شاہ نے پولیس کا شکریہ ادا کیا،

اپنا تبصرہ بھیجیں