اینکر پرسن مبشر لقمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) اینکر پرسن مبشر لقمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔

ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے مبشر لقمان کے ضامن ریحان اشفاق کے بھی وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد سکندر خان نے دونوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

مبشر لقمان ضمانت قبل از گرفتاری پر ہیں اور مسلسل 3 سماعتوں سے عدالت میں پیش نہں ہوئے جس پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔

خیال رہے کہ دانیال عزیز کے والد انور عزیز نے مبشر لقمان کے خلاف فوجداری شکایت داخل کرا رکھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں