ملک بھر کے کنٹونمنٹس میں کام کرنے والے ڈیلی ویجزو کنٹریکٹ ملازمین مستقل

راولپنڈی (ایچ آراین ڈبلیو) ڈائریکٹر جنرل ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹس میجر جنرل حسنات عامر گیلانی نے ملک بھر کے کنٹونمنٹس میں پچھلے دس سے سال کام کرنے والے ڈیلی ویجزو کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کرنے کی منظوری دیدی جس پر آئندہ ایک دو روز سے عملدرآمد شروع ہو جائے گا ، ذرائع کے مطابق یہ ہدایات گزشتہ روز چکلالہ کینٹ بورڈ کے احاطہ میں کھلی کچہری میں دی گئیں ۔ ملازمین نے تبادلوں اور ترقیوں کے حوالے سے اپنے مسائل سے ڈی جی ایم ایل اینڈ سی کو آگاہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل ایم ایل اینڈ سی نے تمام کینٹ بورڈ حکام کو ہدایت کی کہ اگر کہیں پوسٹ موجود نہیں تو اس کی منظوری کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔ اس موقع پرتجویز دی گئی کہ ملک بھر کے کینٹ بورڈز ملازمین کی بجائے ہر ریجن کی الگ الگ کھلی کچہری لگائی جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں