پرویز مشرف کی سپریم کورٹ میں دائردرخواست اعتراض لگا کرواپس

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) سابق صدر پرویز مشر ف نے خصوصی عدالت کے فیصلے پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس کو رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراض لگا کر واپس کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیاہے کہ اگر سابق صدر نے اپیل دینی ہے تو پہلے انہیں گرفتاری دینی ہو گی۔تفصیلات کے مطابق پرویز مشرف کے اپیل کو یہ کہتے ہوئے واپس کر دیا گیا ہے کہ انہیں مکمل طریقے سے آ کر پہلے گرفتاری دینی ہو گی اور بعد میں وہ30 دن کے اندر اپیل دائر کروا سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں