آدم جوکھیو کے عدالتی ریمانڈ میں 31 جنوری تک توسیع

کراچی ( ایچ آراین ڈبلیو) احتساب عدالت نے عوام سے بڑے پیمانے پر فراڈ کے الزام میں گرفتار ملزم حاجی آدم جوکھیو کے عدالتی ریمانڈ میں 31 جنوری تک توسیع کردی ہے جمعہ کو سماعت کے موقع پرنیب کے تفتیشی افسرنےدرخواست دائر کی جس میں آدم جوکھیو کے خلاف تحقیقات مکمل کرنے کے لیے مہلت دینے کی استدعا کی عدالت نے نیب کے تفتیشی افسر کی درخواست منظور کرلی اورعدالت نے ملزم کے عدالتی ریمانڈ میں 31 جنوری تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی عدالت نے آدم جوکھیو اور دیگر کے خلاف تحقیقات مکمل کرکے ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے رکھا تھاعدالت نے ملزم آدم جوکھیو کو رہا کرنے کی درخواست مسترد کردی تھی نیب عدالت میں دو سو متاثرین نے حلف نامے بھی جمع کرارکھے ہیں ملزم نے 1992 کے الاٹیز کو تاحال پلاٹوں کا قبضہ نہیں دیا تھا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں