مقبوضہ کشمیر میں 10 بچوں کی پُراسرار ہلاکت، 6 کی حالت تشویشناک، عوام پریشان

سرینگر: (ایچ آراین ڈبلیو) مقبوضہ کشمیر کے ضلع اودھم پور میں دس بچوں کی پراسرار ہلاکت ہوئی ہے، 6 کی حالت تشویشناک ہے۔ حکام موت کی وجوہات بتانے سے گریز کر رہے ہیں کشمیری عوام خصوصا بچوں‌ کے والدین اذیت کا شکار ہیں۔ ضلع اودھم پور کے گاؤں رام نگر میں ان بچوں کو شدید بخار، قے اور پیشاب کی مقدار کم ہونے کی شکایت ہوئی تھی، اس پراسرار بیماری سے مزید 6 بچوں کی حالت تشوش ناک ہے جنہیں پنجاب اور جموں کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔160 سے زائد روز سے محاصرے کے شکار کشمیری عوام میں اس واقعے سے شدید تشویش پائی جاتی ہے، قابض بھارتی حکام نہ بیماری یا اس کا سبب بتا رہے ہیں اور موت کی وجوہات بتانے سے بھی گریز کر رہے ہیں جس کے سبب کشمیری عوام خصوصا بچوں کے والدین ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں