سندھ رینجرز کی کارروائی، مختلف جرائم میں ملوث 12 ملزمان گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) پاکستان رینجرز(سندھ) نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرکھوکھراپار،ماڈل کالونی، ملیر سٹی، عیدگاہ، گارڈن،نبی بخش،کالاکوٹ،کلری،بغدادی اورجیکسن کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 12 ملزمان نعیم، محمد حسین،اورنگزیب عرف بڈھا،محمد فرحان عرف طوطا، شہزاد علی عرف راجہ،محمد احسان عرف نینو،عبداللہ کریم بخش عرف پپو،شاہ حسین،آغا خلیل، ربیع عالم عرف منا،شیر خان اور سبز علی کوگرفتار کیا جوعلاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے منشیات بھی بر آمدکر لی گئی ہے اورتمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ،رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں