یارو گوٹھ میں بیوی نے عاشق کے ساتھ مل کر شوہر کو زندہ جلا دیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سرجانی ٹاون یارو گوٹھ میں بیوی نے عاشق کے ساتھ مل کر شوہر کو زندہ جلا دیا ۔ اہلخانہ کے مطابق 15 جنوری کے دن 25 سالہ نوید ولد غلام مصطفی سرجانی ٹاون سے جھلسی ہوئی حالت میں سول اسپتال لے جایا گیا ۔ نوید کو اس سے قبل بھی مارنے کی کوشش کی گئی تھی ۔ مقتول تین بچوں کا باپ تھا۔ مقتول کی بیوی علحیدگی چاہتی تھی اور مقتول اپنے بچوں کی وجہ سے بیوی کو طلاق نہیں دے رہا تھا ۔ مقتول کے گھر والوں کو سونیا اور اس کے عاشق کے بارے میں علم تھا ۔ 15 جنوری کی رات نوید دم توڑ گیا ۔ مقتول کا بھائی لاش لے کر خیر پور روانہ ہوا جہاں اس کی تدفین کردی گئی ۔ مقتول کی والدہ نے پولیس اور اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ مقتول کی بیوی سونیا اور اس کے عاشق کے خلاف مقدمہ درج کرکے انھیں گرفتار کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں