ایم کیو ایم لندن سے وابستہ ایک اور ٹارگٹ کلر ساٶتھ افریقہ میں قتل

جہانسبرگ (ایچ آراین ڈبلیو)‌ایم کیو ایم لندن سے وابستہ ایک اور ٹارگٹ کلر ساٶتھ افریقہ میں قتل، کراچی سے فرار فرقان عرف ڈاکٹر کو ساٶتھ افریقہ کیپ ٹاٶن میں گزشتہ روز قتل کیا گیا- فرقان عرف ڈاکٹر کراچی میں دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ وصولی اور دیگر سنگین جرائم کے الزام میں مطلوب تھا- مقتول فرقان عرف ڈاکٹر کراچی میں فیڈرل بی ایریا بلاک 14 دستگیر کا رہاٸشی تھا۔ فرقان کا قریبی ساتھی فیضان عرف ماٹو بھتہ وصول کرتے ہوۓ سنہ 2009 میں گرفتار ہوگیا تھا- جس کے بعد فرقان عرف ڈاکٹر دس سال قبل ساٶتھ افریقہ فرار ہوگیا تھا، ساٶتھ افریقہ میں گزشتہ دو سالوں کے دوران ایم کیو ایم لندن سیٹ سے وابستہ تین 3 اہم ٹارگٹ کلر قتل ہوچکے ہیں- سال 2018 میں مجید عرف منجلا، 2019 میں قمر عرف ٹیڈی اور اب فرقان عرف ڈاکٹر قتل ہوأ ہے- ساٶتھ افریقہ میں ٹارگٹ کلرز کو ٹھکانے لگانے میں انڈر ورلڈ مافیا کے ساتھ جاری تناٶ کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں