منشیات فروخت کرنے والی دو ملکائیں منشیات گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) ملیر سٹی پولیس نے غریب آباد اور ملیر کے علاقوں میں منشیات فروخت کرنے والی دو ملکہ منشیات گرفتار دو کلوگرام سے زائد چرس برآمد پرمقدمہ درج کردیا گیا تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ملیر سید محمد علی رضا کی ہدایت پر ایس ایچ او ملیر سٹی جاوید ابڑو نے غریب آباد میں چھاپہ مار کارروائی کرکے غریب آباد سمیت ملیر سٹی اور اطراف کے علاقوں میں منشیات سپلائی کرنے والی مین سپلائر بدنام زمانہ منشیات فروش جنت بی بی عرف مامی زوجہ عبدالغنی دوسری آمنہ زوجہ امیر بخش کو گرفتار کرلیا پولیس ذرائع کے مطابق دونوں خواتین ملیر کے علاقے کی مین سپلائر ہیں اور متعدد ایف آئی آر میں پولیس کو مطلوب بھی ہیں گرفتار دونوں منشیات فروشوں کے قبضے سے دو کلوگرام سے زائد چرس برآمد کرکے اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کردیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں