رضا شاپنگ مال ملیر سے موبائل لوٹنے والے کم عمر کرمنل گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو)چند روز پہلے ملیر سٹی کے علاقے سے موبائل شاپ سے اسلحہ کے زور پر موبائل فونز لوٹ کر فرار ہونے والے ملزمان گرفتار ۔ ایس ایس پی ملیر کے مطابق موبائل شاپ سے لوٹ مار کے بعد فرار ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا میں وائرل ہوگئی تھی ۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان کی عمریں کم ہے ۔ ملزمان دوکان میں داخل ہوتے ہیں اور اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کرکے فرار ہوجاتے ہیں ۔ گرفتار ملزمان میں (1) امان فاروق ولد عمر فاروق (2) حمزہ ولد خورشید (3) علی زمان ولد شاہ زمان شامل ہیں ۔ ایس ایس پی ملیر نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے چھینے ہوئے چار موبائل فونز برآمد کرلیئے گئے ۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک بغیر لائسنس ٹی ٹی پستول بمعہ لوڈ میگزین اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی، ملزمان کے خلاف ملیر سٹی تھانے میں ایف آئی آر نمبر 26/2020 بجرم دفعہ 392/34 پاکستان پینل کورٹ کے تحت درج تھی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں