سانحہ پی آئی سی حملہ کیس:11 وکلا کی قبل از گرفتاری درخواست ضمانت منظور

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے حسان خان نیازی سمیت 11 وکلا کی عبوری ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا،دوران سماعت عدالتی استفسارپر تفتیشی افسر نےموقف اختیارکیا کہ 11 وکلا کی شناخت پریڈ ہو چکی ہےجبکہ سکندر صدیق، محمد اعظم اور حسیب کی شناخت پریڈ مکمل نہیں ہوئی، عدالت سے استدعا ہے کہ جن افراد کی شناخت پریڈ نہیں ہوئی ابھی کروا لیتے ہیں ، تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ تین لوگوں کے فوٹو گرامیٹری ٹیسٹ نہیں ہوئے،عدالت نے تینوں افراد کا فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروا کر رپورٹ پیش کرنیکی ہدایت کرتےہوئے ۔۔۔تین وکلا کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت پیر 27 جنوری تک ملتوی کر دی

اپنا تبصرہ بھیجیں